سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت اور وزارت دفاع کے مابین خوشاب میں181کنال اراضی کے تنازعہ کا کیس جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت اور وزارت دفاع کے مابین خوشاب میں181کنال اراضی کے تنازعہ کا کیس جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے۔پنجاب حکومت اور وفاق کے مابین اًراضی کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو چالیس میں پنجاب حکومت نے کمپینگ کے لیے خوشاب میں وزارت دفاع کو ایک سو اِکاسی کنال اراضی دی۔

اراضی پر ہائی وے پیٹرول‘ ریسکیو وًن وًن ٹو ٹو‘ گرلز کالج اور ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کیے گئے۔ وزارت دفاع نے دو ہزار چار میں اراضی فروخت کرنے کا اشتہار دیا۔ پنجاب حکومت نے اراضی کی فروخت پر اعتراض کیا ہے۔ وزارت دفاع اراضی فروخت نہیں کر سکتا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔