سپریم کورٹ میں ای او بی آئی اسکینڈل میں خلاف قانون وکلائنکو فیسوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت

جمعہ مئی 23:50

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ میں ای او بی آئی اسکینڈل میں خلاف قانون وکلائن کو فیسوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ فیسیں وصول کرنے والے تمام وکلائن عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں، واضح رہے کہ وکلائن میں اعتزاز احسن،، گوہر علی خان اور دیگر شامل ہیں،،عدالت کو بتایا گیا کہ ای او بی آئی کی جانب سے تمام وکلائن کو مجموعی طور پر پانچ کروڑ ادا کیے گئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیسیں لینے والے وکلائن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز بھی شامل ہیں،،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم تمام وکلائن کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے، دونوں ججز بھی عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، صرف قانون کی حکمرانی ہو گی،،عدالت نے کیس کی سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔