بلاول بھٹو زرداری سے ہزارہ برادری کے عمائدین اور خواتین کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 5 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے عمائدین اورخواتین کے وفد سے ملاقات‘ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہزارہ افرادکے لواحقین سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں ہزارہ عمائدین کے وفد سے ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری سمیت پارٹی رہنماء نفیسہ شاہ اورصوبائی صدرعلی مددجتک اوردیگررہنماء بھی شریک تھے جبکہ ہزارہ برادری کے وفد میں ہزارہ عمائدین کے علاوہ ہزارہ نمائندہ خواتین بھی موجود تھیں ۔

بلاول بھٹوزرداری اوردیگررہنماوں نے ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہزارہ افرادکیلئے تعزیت اور فاتحہ بھی کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے حکومت ان واقعات کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کرے ۔