صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 766ویں عرس کا آغاز ہوگیا،آٹھ مئی تک جاری رہے گا

عرس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ کے مشیر پیر غلام شاہ جیلانی نے کیا، مزار کے اطراف میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے چار ہزار پانچ سو اہلکار تعینات

ہفتہ 5 مئی 2018 15:00

سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) سیہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو چھیاسٹھ ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ، عرس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ کے مشیر پیر غلام شاہ جیلانی نے کیا، عرس آٹھ مئی تک جاری رہے گا،مزار کے اطراف میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے چار ہزار پانچ سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔

ہفتہ کو سیہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو چھیاسٹھ ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے عرس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ کے مشیر پیر غلام شاہ جیلانی نے کیا۔ جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں مزار کے اطراف میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے چار ہزار پانچ سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہوتا ہے جو اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں، سندھ بھر کی طرح سیہون میں شدید گرمی سے بچا ئو کیلئے محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ کی جانب سے ہیٹ اسٹوک کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :