محمد علی جناح یونیورسٹی میں کل پوسٹ بجٹ سیمینار ہوگا

ہفتہ 5 مئی 2018 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ کے بعد کی صورتحال کے مو ضوع پر اتوار 6 مئی کو ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے کراچی یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد صدیقی، وفاقی ایوانہائے تجارت و صنعت کے ڈائریکٹر تحقیق و ترقی ڈاکٹر بلال احمد،ماجو کے ایسو سی ایٹ ڈین، بزنس ایڈمنسٹریشن و سوشل سائینسز ڈاکٹر شجاعت مبارک اور ماجو کے شعبہ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر رضوان الحسن خطاب کرینگے