جب تک نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے لائحہ عمل وضع نہیں کیاجاتا ملک ترقی کے راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،عنایت اللہ خان

نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار ہورہا ہے،آج کانوجوان سیاست میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے،پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی

ہفتہ 5 مئی 2018 20:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سابق سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نوجوان نسل کی مکمل رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مشکلات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کرتے ہیں ۔جب تک نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے حکومت کی جانب سے قومی سطح پر لائحہ عمل وضع نہیں کیاجائے گا ملک ترقی کے راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار ہورہا ہے۔آج کانوجوان سیاست میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے اور ان کو ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جوکہ جماعت اسلامی مہیاکرے گی۔ ملک کی60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے ۔ دیر کے ترقی کے لیے پانچ سال جدوجہد کی اور اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہیںکہ دیر کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیاتھا اس پر پورا اتراہوں۔

وہ دیر اسٹیڈیم دیر بالا میں فیسٹول سے خطاب کر رہے تھے ۔ فیسٹول سے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات گنڈاپور ، آرمی آفیسرز،ڈپٹی کمشنر دیر بالا ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، تحصیل ناظم میر مخزن الدین ، تحصیل ناظم برائول جہاں عالم خان ، تحصیل ناظم واڑی ، ڈسٹرکٹ ممبر رفیع اللہ خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

عنایت اللہ خان نے فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے ثابت ہوتاہے کہ دیر میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا دیر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے ۔ہمیں جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیاہم نے دیر کی تعمیر و ترقی مثالی کردار ادا کیا ۔انہوںنے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میںدو مرتبہ وزیر کے عہدے پر فائز رہنے کے باوجود کوئی ہم پر کرپشن کا ایک داغ بھی ثابت نہیں کر سکتا ۔خدمت اور دیانت ہمارا شعارہے ۔