خلائی مخلوق خلا میں رہ کر اپنا کام کرے ، زمینی مسائل زمین والوں کو حل کرنے دے،سینیٹر سراج الحق
حکومتیں بنانے اور انتخابی نظام کے پیچھے نادیدہ قوتوں کے ہاتھ بارے نوازشریف اور عمران خان کے بیانیے نے بیلٹ ، بیلٹ بکس اور پولنگ اسٹیشن پر عوام کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیاہے فون کارڈز سمیت دیگر ظالمانہ ٹیکسوں پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں ، امید ہے کہ اس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 5 مئی 2018 21:09
(جاری ہے)
نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی و متحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ ، نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں مقصود احمد ، ذکر اللہ مجاہد و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجررہنمائوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی رہنما کئی دنوں سے انتخابات میں خفیہ ہاتھوں اور نادیدہ قوتوں کے کام دکھانے کے بیانات دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ 2013 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی کے پیچھے خفیہ ہاتھ کارفرماتھے اور 2018 ء کے انتخابات میں بھی خفیہ ہاتھ کام دکھائے گا ۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ہوگیاہے ۔ دونوں ایک ہی ادارے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہارکر رہی ہیں اور رازوں کی باتیں کی جارہی ہیں، اب یہ رازو نیاز ختم ہونے چاہئیں، عوام کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق ملنا چاہیے۔ ایسے بیانات سے عام آدمی حیران و پریشان ہے انتخابی نظا م کی چولیں ہل گئی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو انتخابی نظام پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے پورے انتخابی سٹرکچر کا جائزہ لینا اور خامیوں کو دو ر کرناہوگا ۔ نگران وزیراعظم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ نگران وزیراعظم ایسے شخص کو بنایا جائے ، جس کی غیر جانبداری اور دیانتدار ی پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے التواء اور بروقت انعقاد پر افواہیں تو بہت گردش میں ہیں مگر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایم ایم اے مروجہ سیاست کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی متبادل ہے ۔ 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا اور سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے چنگل سے نجات دلانے کی سیاست کر رہی ہے ۔ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنایا جائے اور ہم سمجھتے ہیںکہ ملک و قوم کے تمام مسائل کا واحد حل ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔سینیٹر سر اج الحق نے کہاکہ چیف جسٹس نے ہوشربا ٹیکسوں پر جو ایکشن لیاہے اس کو سراہتے ہیں ۔ سو روپے کے کارڈ پر چالیس روپے ٹیکس ظلم کی انتہا ہے ۔ وفاقی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیاہے ۔ خیبر پختونخوا میں نگران حکومت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہاکہ ابھی تک وزیراعلیٰ کے پی کے نے نگران حکومت کے بارے میں کوئی مشاورت نہیں کی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.