Live Updates

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پی ٹی آئی میں شمولت کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 16:09

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پی ٹی آئی میں شمولت کا فیصلہ کر ل۔الیکشن قریب آنے سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور مختلف پارٹی رہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف کی طرف اڑان بھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی بھی کافی وکٹیں گری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مختلف پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پیپلز پارٹی سے 40 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق کنڈی کا کہنا ہےکہ وہ پارٹی سے 40 سالہ رفاقت ختم کر رہے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ طارق کنڈی کب پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018 ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگاور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات