موسم گرما کے پھلوں کو جلدی پکانے، تا دیر سٹور کرنے کے لیے ممنوعہ کیمیکلز، کیلشیم کاربائیڈ کااستعمال
صوبہ بھر میں کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کے گوداموں کی چیکنگ، 13 کولڈ سٹورز، 41 گودام سیل کیمیکل لگا 3400 کلو پھلوں کا بادشاہ آم، 2100 کلو سیب، 2400 کلو آڑو اورخوبانی موقع پر تلف رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کی بار بار چیکنگ کی جائے گی‘ نورالامین مینگل کیلشیم کاربائیڈ استعمال نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے کولڈ سٹور مالکان کو انتباہ اور ہدایات جاری کر رہے ہیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اتوار 6 مئی 2018 20:30
(جاری ہے)
فوڈ سیفٹی ٹیمز نے پھلوں کی صورت میں زہر فروخت کرنے والوں کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوے سنٹرل زون میں لاہور اور قصور میں دو دو، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک، نارتھ زون میں جہلم، گوجرانوالہ، میانوالی اور خوشاب میں ایک ایک جبکہ ساوتھ زون میں ملتان میں 2، وہاڑی اور رحیم یار خان میں ایک ایک کولڈ سٹور سیل کر دیا۔
جبکہ کیمیکل لگا 3400 کلوہر دلعزیز پھلوں کا بادشاہ آم، 2100 کلو سیب، 2400 کلو آڑو اور خوبانی موقع پر تلف کر دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ کیمیکلز استعمال نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے کولڈ سٹور مالکان کو انتباہ اور ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ پھل جلدی تیار کرنے کے لییکیلشیم کاربائڈ لگانے سے ایسی ٹائلین گیس پیدا ہوتی ہے جو کہ کینسر، پیچیدہ دماغی امراض، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ جدید ممالک کی طرح پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے جو انسانی صحت کے لیے محفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کی بار بار چیکنگ کی جائے گی اور پھل ،سبزیاںکو ذیادہ دیر سٹور کرنے، جلد پکانے کے لیے ممنوع کیمیکلز استعمال کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ رامضان المبارک سے پہلے منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر سرگرم ہوتے ہیں جو پھلوں اور سبزیوں کو سٹور کرنے کے لیے مضر صحت کیمیکل لگاتے ہیں جس سے انسانی صحت پر برے اثرات پڑنے کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہوتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اگلے چند روز میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی ایک بڑا کریک ڈائون شروع کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.