لاڑکانہ پریس کلب کے سالانہ 2018-19 کے انتخابات، جمہوری پینل کے ایس بابو اقبال صدر اور ڈاکٹر بدر شیخ نائب صدر منتخب

پیپلز پارٹی پہلے کی طرح آئندہ بھی صحافتی کے اظہار کی آزادی کے لیے صحافیوں کی جدوجہد میں پیش پیش رہے گی، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) لاڑکانہ پریس کلب کے سالانہ 2018-19 کے انتخابات الیکشن کمشنر ایڈووکیٹ عقیل بھٹو کی زیر نگرانی پریس کلب میں ہوئے جس میں پانچویں مرتبہ جمہوری پینل کے ایس بابو اقبال 19 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل جیئے لطیف پینل کے سرکش سدہایو نے 17 ووٹ حاصل کرسکے۔ نائب صدر کیلئے جیئے لطیف پینل کے ڈاکٹر بدر شیخ 19 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل جمہوری پینل کے جاوید شاھ 18 ووٹ لے سکے۔

جنرل سیکریٹری کیلئے جیئے لطیف پینل کے منیر سومرو 19 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل جمہوری پینل کے ظفر ابڑو 18 ووٹ لے سکے۔ خزانچی کیلئے جیئے لطیف پینل کے نوید لاڑک 19 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل جمہوری پینل کے طارق درانی 18 ووٹ لے سکے۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکریٹری کیلئے جمہوری پینل کے منور رند اور عبدالقادر جاگیرانی کے درمیان 18، 18 ووٹ سے مقابلہ برابر رہا۔

انتخابات میں سب سے زیادہ 20 ووٹ گورننگ باڈی کیلئے جمہوری پینل کے مرتضیٰ کلھوڑو نے حاصل کیئے ان کے مد مقابل جیئے لطیف پینل کے ایاز ساریو نے سب سے کم 16 ووٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ گورننگ باڈی کیلئے جمیوری پارٹی کے سید صابر شاہ اور جیئے لطیف پینل کے محمدعلی بہلیم 18، 18 ووٹ حاصل کیے۔ جمہوری پینل کے تیمور جتوئی اور جیئے لطیف پینل عابد عباسی 18، 18 ووٹوں سے برابر رہے۔

جیئے لطیف پینل کے حنیف سہاگ 19 لے کر کامیاب ان کے مد مقابل معشوق اوڈانو نے 17 ووٹ حاصل کیے۔ جیئے لطیف پینل کے اکبر قائم خانی 19 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جمہوری پینل کے غلام یاسین ابڑو نے 18 ووٹ حاصل کیے۔ گورننگ باڈی ہی کیلئے جمہوری پینل کے سلامت ابڑو 19 ووٹ لے کر کامیاب ان کے مد مقابل جیئے لطیف پینل کے حفیظ منگی 18 ووٹ لے سکے۔ اسی طرح برابر آنے والوں میں پہلے 6 ماہ کیلئے جمہوری پینل کے اور بعد کے 6 ماہ جیئے لطیف پینل کے امیدوار مقرر ہونگے۔

دوسری جانب کامیابی حاصل کرنے والے صحافیوں کو پھولوں کے ہار پنہاکر انہیں مبارک باد بھی دی گئی جبکہ ڈھول کی تھاپ کر صحافیوں نے شاندار رقص بھی پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے کی طرح آئندہ بھی صحافتی کے اظہار کی آزادی کے لیے صحافیوں کی جدوجہد میں پیش پیش رہے گی۔