جمعیت علما پاکستان کے زیر اہتمام مجاہد ملت سیمینار کل ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) تحریک پاکستان ، تحریک ختم نبوت کے رہنما اورجمعیت علما پاکستان کے سا بق سربراہ مولانا عبدالستار خان نیازی کے سترہویں عرس کے موقع پر مجاہد ملت سیمینار کل بروز منگل 8۔مئی کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان مال روڈ میں11 بجے دن منعقدہوگا۔ جس تحریک پاکستان ، تحریک ختم نبوت کے رہنما اورجمعیت علما پاکستان کے سا بق سربراہ مولانا عبدالستار خان نیازی کے سترہویں عرس کے موقع پر مجاہد ملت سیمینار کل بروز منگل 8۔

مئی کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان مال روڈ میں11 بجے منعقدہوگا۔ جس کی صدارت جے یو پی نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کریں گے۔ جبکہ متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، محی ا لدین محبوب کاظمی، مصطفی اشرف رضوی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، ڈاکٹر فضیل ایاز قاسمی، مجیب الرحمان شامی،شاہد رشید، ڈاکٹر رفیق احمد، اوریا مقبول جان، پیر اختر رسو ل ، پیپلز پارٹی علما ونگ پنجاب کے صدر علامہ یوسف اعوان، شکیل پاشا ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعیت علما پاکستان نیازی کے بانی سربراہ مولانا عبدالستار خان نیازی 2۔ مئی 2001ء کو انتقال کرگئے تھے اور انہیں آبائی شہر عیسیٰ خیل میانوالی میں سپرد خاک کیا گیا۔