Live Updates

تحریک انصاف کی احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت ، واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی جبکہ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ احسن اقبال کی سلامتی و مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات