سوشل میڈیا ہمیں راتوںرات ہیرو پھر زیرو بنا دیتا ہے ‘ریجا علی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ’’زیرو‘‘ بنا دیتا ہے۔ ریجا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان فلم میکرز کوبھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کوسمجھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ’’زیرو‘‘ بنا دیتا ہے۔

ایسے میں بہت سی دلچسپ کہانیاں، فوٹیج اورواقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگرہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی ذہانت کے ساتھ ان واقعات کواپنی فلموں کاحصہ بنائیں تو یقینا اس سے عوام کی دلچسپی بڑھے گی۔ اس وقت فارمولا ٹائپ کی فلموں کی نہیں بلکہ منفرد اوردلچسپ فلموں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :