خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں آج سے پولیوکی تین روزہ مہم شروع ہوگی، مہم 9مئی تک جاری رہے گی ،عاطف الرحمن

اتوار 6 مئی 2018 20:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پولیو وائرس نقل و حرکت کو روکنے اورخطہ سے پولیو کی مکمل بیخ کنی کے لئے پاکستان اور افغانستان میں موثر اور مربوط کاوشوں کے سلسلے میں (آج) پیر کے روز سے خیبرپختونخوا، فاٹا اور افغانستان میںبیک وقت پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ پولیو مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے 17ہائی رسک اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکی44لاکھ 58ہزار سے زائد بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے کہاہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے اسی ویکسین سے دنیا کے بیشتر ممالک نے کامیابی سے پولیو کا خاتمہ کیا جبکہ پاکستان میں بھی اس ویکسین کی15ارب سے زائد خوارکیں دی جاچکی ہیںجس کا کوئی ری ایکشن یا منفی اثرات سامنے نہیں آئے ہیں انسدادپولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اہم اجلاس ای او سی میں کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹراکرام شاہ،یونیسف کے ٹیم لیڈڈاکٹرجوہرخان،بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹرامتیازعلی شاہ،ڈبلیو ایچ اوکے ڈاکٹرعبدی ناصراوراین سٹاف آفیسرڈاکٹراعجازعلی شاہ سمیت محکمہ صحت اور معاون اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں پولیومہم کے کامیاب انعقادکے لیے اٹھائے گئے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اس پراطمینان کااظہارکیاگیااس موقع پراپنے خطاب میں ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کوآرڈینیٹرعاطف رحمان نے کہاکہ صوبہ کے 17اضلاع میں آج سے پولیوکی تین روزہ مہم آج پیر کے روز سے شروع ہورہی ہے یہ مہم 9مئی تک جاری رہے گی جس کے لیے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز پر مشتمل 14ہزار32ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 11ہزار902موبائل،1ہزار72فکسڈ،788ٹرانزٹ اور264رومنگ ٹیمیں شامل ہے جبکہ ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 3ہزار80ایریاانچارجزتعینات کئے گئے ہیںاجلاس کو بتایا گیا کہ ان اضلاع کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ یہاں واقع آ ئی ڈی پیزاورافغان مہاجرین کی68کیمپوں میں بھی پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائینگے مہم کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 22ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کوآرڈینیٹر عاطف رحمان نے معاشرہ کے تمام طبقات خصوصاوالدین پرزور دیا کہ وہ بچوں کوعمربھرکی معذوری سے بچانے کے لیے پولیومہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیںاوراپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیںوالدین کی ذرہ سی لاپرواہی ان کے بچوں کے لیے زندگی بھرکی معذوری کاسبب بن سکتی ہے کو آرڈینیٹر ای او سی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں دونوں ممالک کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ کے تحت پولیو وائرس کی منقلی اور نقل و حرکت کو روکنے اورخطہ سے پولیو کی مکمل بیخ کنی کے لئے پاکستان اور افغانستان میں موثر اور مربوط کاوشوں کے سلسلے میں اس بار خیبرپختونخوا، فاٹا اور افغانستان میںبیک وقت پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔