زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے ،ایس پی انویسٹی گیشن

پیر 7 مئی 2018 15:08

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے ، قتل کے مقدمات میں حسب ضابطہ چالان برقت بھجوائے جائیں ۔ مقتول کے لواحقین کی تشفی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ثبوت او رنمونہ جات محفوظ کرکے برائے تجزیہ فرنزاک لیبارٹری اور کیمیکل ایگزامینر بھجوائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن محمد عاصم نے ڈی پی ا وآفس کانفرنس روم میں سٹی اور صدرسرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ملک غلام عباس اور ڈی ایس پی صدر ملک محمد عثمان بھی موجود تھے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظراپنی اور تھانوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں ۔ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر آؤٹ ہوں اور اپنے ماتحت افسران کی گشت کو مانیٹر کریں ۔ سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں مدرسوں میں سرچ آپریشن پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بامقصد رزلٹ ملیں ۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :