غلط خبروں نے عالمی سطح پر پاکستان کا منفی چہرہ پیش کیا ،جنرل زبیر محمود حیات

القاعدہ کو شکست دینے کے لیی83 ہزار جانوں اور ڈیڑھ سو ارب ڈالر کی قربانی دی ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا سمٹ سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 18:20

غلط خبروں نے عالمی سطح پر پاکستان کا منفی چہرہ پیش کیا ،جنرل زبیر محمود ..
آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ غلط خبروں نے عالمی سطح پر پاکستان کا منفی چہرہ پیش کیا۔ پاکستان نے القاعدہ کو شکست دینے کے لیے تراسی ہزار جانوں اور ڈیڑھ سو ارب ڈالر کی قربانی دی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان سمٹ سے خطاب میں کہا کہ اطلاعات ایک طاقت ہیں۔

لیکن پاکستان کے خلاف اطلاعات کا غلط استعمال کیا گیا۔ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلائی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ملک نے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دی ہیں۔ پاکستان سرد جنگ کے بعد سے سیاسی اور ثقافتی عالمگیریت کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو انتہائ پسندی۔ گورننس اور سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔ جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں جنسی زیادتی۔

مذہبی اختلافات اور نفرت پر مبنی جرائم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدلے گا۔ اور ملک دو ہزار بیس تک دنیا کی اٹھارہویں بڑے معیشت بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک نے پاکستان سے بڑھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں نہیں دیں ہم نے اس خطے میں القاعدہ کا سیٹ اپ تباہی کردیا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان نے تراسی ہزار شہریوں کی قربانی دی اس کے علاؤہ پاکستانی معشیت کو 123 ارب ڈالر براہ راست نقصان پہنچا جبکہ بلا واسطہ پانچ سو ارب ڈالر نقصان ہوا اور ہماری قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاؤہ پاکستان نے کانگو سمیت کئی ممالک میں امن فوج بھجوائی ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا بے بنیاد اور اطلاعات کا غلط استعمال ہے