فلاحی ادارے اہم قومی خدمت انجام دے رہے ہیں ،گورنرسندھ
انسانی جان کی حفاظت ، روزگار کے لئے فنی مہارت کی تربیت، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہیں ،محمد زبیر امن ٹیک میں نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لئے تشکیل دیئے جانے والا پروگرام قابل تحسین ہے ،تقریب سے خطاب
پیر 7 مئی 2018 18:29
(جاری ہے)
اس موقع پریو ایس ایڈ کے جان اسمتھ ، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، امن فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد جلال، عمائدین شہر اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ امن فائونڈیشن کی جانب سے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ امن ایمبولینس کی سروس نہایت بے مثال ہے ، کراچی جیسے شہر میں قدرتی آفات اور حادثات میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے ریسکیو اقدامات کی بہت ضرورت ہے جس کے لئے تخمینہ کے مطابق 200 سے زائد ایمبولینس کی شہر کو درکار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امن ٹیک نے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لئے ایک زبردست پروگرام ترتیب دیا ہے ، جس کے تحت اب تک 10200 سے زائد نوجوان فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، ادارہ میں عالمی معیا ر کے مطابق فنی مہارت کی تربیت فراہم کی جاری ہے جس کا اندازہ اس ادارہ سے فنی مہارت کی تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ملنے والے روزگار کی 69 فیصد شرح سے لگایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ قومی ترقی ، انسانی سرمایہ کی تعمیر اور لوگوں کے معیار زندگی بدلنے کے لئے انتہائی اہم ہے ، جس کے لئے فنی تربیت کی حامل افرادی قوت ضروری ہے ،حکومت امن ٹیک سے تعاون جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کے مستقبل کو مزید بہتر انداز میں سنوارا جا سکے ، ادارہ کے فنی مہارت کے کورسز ،کمپیوٹر ٹریننگ اور بزنس کی تربیت نوجوانوں کا مستقبل تابناک کرنے میں اہم ثابت ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ان نوجوانوں کے بہت یادگار اور تاریخی ہے جنھوں نے ادارہ سے اپنی فنی تربیت مکمل کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے ملک کے ہر علاقہ سے لوگ یہاں اپنے سنہری مستقبل کے لئے آرہے ہیں ، کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا ہے ، شہر میں سماجی ، ثقافتی ،معاشی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہر صورت جاری رکھنا ہے۔ اس موقع پر امن فائونڈیشن کے سربراہ احمد جلال ملک نے گورنر سندھ کو اپنے ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے فنی تربیت میں تعاون پر یو ایس ایڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.