عبدالحکیم،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

پیر 7 مئی 2018 19:41

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ،واقعہ کے مطابق نواحی علاقہ سلطان ہراج کا رہائشی نورنگ ہراج کبیروالا کچہری سے پیشی کے بعد واپس آرہا تھا کہ کبیروالا جھنگ روڈ پرجھلار مدینہ کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا بعدازاں کبیروالا ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ فریقین کے مابین پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس عبدالحکیم واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :