افغانستان‘ چین‘ ایران‘ روس اور ترکی کے پارلیمنٹیرینز اور دیگر وفود نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا

پیر 7 مئی 2018 20:08

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) افغانستان‘ چین‘ ایران‘ روس اور ترکی کے پارلیمنٹیرینز اور دیگر وفود نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے افغانستان‘ چین‘ ایران‘ روس اور ترکی کے پارلیمنٹرین اور دیگر وفود کا مہمانوں کی گیلری میں خیر مقدم کیا۔ یہ مہمان اسلام آباد میں سپیکرز کانفرنس کا ڈرافٹ بنانے کے لئے موجود ہیں۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔