ژوب ، کلی قلندہ کے اہلیان 21صدی میں زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم

پیر 7 مئی 2018 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ژوب کے علاقے کلی قلندہ کے اہلیان 21صدی میں زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں پینے کے لئے صاف اور بجلی کی سہولیات کا فقدان ہے دنیا کے جدید دور میں بلوچستان کے علاقے ژوب کے کلی قلندہ کے عوام پتھر کے زمانے میں سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کلی قلندہ کے علاقہ مکینوں نے حکومت بلوچستان ، کمشنر ژوب، چیف انجینئر واپڈا ، سیکرٹری پی ایچ ای اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ صوبے کے اس پسماندہ علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں تاکہ وہ بھی باقی لوگوں کی طرح ایک مہذب شہری کی طرح زندگی گزارسکیں ۔

متعلقہ عنوان :