سیشن جج ملیر نے بجنور کوآپریٹو سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضہ خالی کرانے کا حکم دے دیا

اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری کو 14 مئی تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں بجنور کوآپریٹو سوسائٹی اسکیم 33پر قبضہ مافیا کے قبضے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پیر کو ہوئی۔عدالت نے دائر درخواست پر حکام کو فوری طور پر قبضہ خالی کرانے کا حکم دیا۔۔

(جاری ہے)

عدالت کا اپنے حکم نامے میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ایس ایس ملیر،ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی پولیس فوری رینجرز کی مدد سے قبضہ مافیا سے قبضہ خالی کرائیں۔عدالت نے معاملے پر اسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری کو قبضہ خالی کرانے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔#

متعلقہ عنوان :