تحفظ عقیدہئ ختم نبوت کے لئے جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مرکزی جماعت اہلسنّت

پیر 7 مئی 2018 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام مہران فٹبال گرا?نڈ مکلی میں عظیم الشان تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، مرکزی امیر پیر اعبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف، میزبان مفتیئ اعظم سندھ صاحبزادہ محمدجان نعیمی ودیگر مقررین نے کہاہے کہ عقیدہئ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جانوں کوقربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیزپاکستان میں غیرقانونی وغیر آئینی سرگرمیوں میں ملوث قادیانی جماعت کو ارتدادی سرگرمیوں سے روکاجائے، احمدیہ ٹی وی سمیت قادیانی جماعت کے ٹی وی چینلزکی نشریات کوفوری طورپر بندکیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ منکرین ختم نبوت کوآئینی طورپر غیر مسلم اقلیت قراردلوانا قائدملت اسلامیہ امام شاہ احمدنورانی صدیقی? کاعظیم کارنامہ ہے جسے رہتی دنیاتک یادرکھاجائے گا

متعلقہ عنوان :