کامونکے،صوبائی وزیرخلیل طاہر سندھو گوجرانوالہ میں سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کائنات مسیح کی پراسرار ہلاکت پر فوری نوٹس
خلیل طا ہرسند ھو ، گوجرانوالہ میں سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کائنات مسیح کی پراسرار ہلاکت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کوٹلی بارے خان،گوجرانوالہ میں کائنات ولد سلامت مسیح کے گھر پہنچ گئے پوسٹمارٹم رپورٹ کے آتے ہی تمام حقائق سامنے آجائیں گے ، مقتولہ لڑ کی کے والد سلامت مسیح کو مکمل انصا ف کی یقین دہانی
پیر 7 مئی 2018 23:05
(جاری ہے)
جبکہ موقع پر موجود ایس ایچ او غلام نبی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ کائنات کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کیا جا چکا ہے ،جس میں تین لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ تمام تر حقائق سامنے آسکیں۔
صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے کائنات مسیح کے والد کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام تر معاملے کی انکوائری کرائیں گے اور کسی بھی قسم کی سفارش یاطاقت وغیرہ کو کیس میں اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے سلامت مسیح کو کائنات کیس کو منطقی انجام تک جلد پہنچانے کیلئے محکمہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے فری قانونی معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور انصاف کے تمام تر تقاضے مکمل کیئے جائیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور اقتدار میں خواتین ،بچوں اور بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، کائنات کیس میڈیا میں رپورٹ ہوچکا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ حکومت پنجاب بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اس کیس میں ہمیشہ کی طرح ہر قسم کی شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا اور پوسٹمارٹم رپورٹ آتے ہی کارروائی میں نمایاں تیزی آجائے گی ، آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق وزیر و ایم ایل اے محمد اسماعیل گجر نے میڈیا کو بتایا کہ اگر اس کے بچے قتل میں ملوث ہو ئے تو وہ خود اپنے بچوں کوپولیس کے حوالے کریں گے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس آڑ میرے سیاسی مخالفین نے میرے سارے خاندان کو مقدمہ میں ملوث کر دیا ہے فمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.