سرگودھا کے نواحی میں بس میں سوار 70 سالہ مسافرحادثہ کا شکار ہو کر دم توڑ گیا

منگل 8 مئی 2018 14:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سرگودھا کے نواحی میں بس میں سوار 70 سالہ مسافرحادثہ کا شکار ہو کر دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ مسافر بس سرگودھا سیمیانی جا رہی تھی جس میں سوار موضع گھگھیاٹ کا 70سالہ مسافر فضل کریم تیز رفتاری کے باعث خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بس کی کھڑکی سے نیچے جاگرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانی میانی نے متوفی مسافر کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔