سرگودھا‘ مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن 24جون کو ہونگے

منگل 8 مئی 2018 14:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن 24جون کو ہونگے،کاغذات نامزدگی 22 تاریخ کو وصول کئے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کی الیکشن کمیٹی کے چیئر مین خواجہ یاسر قیوم نے بتایا ہے کہ ووٹر لسٹ آویزاں کر کے آج 9 مئی سی16 مئی 2018 تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے جو تحریری شکل میں لئے جائیں گے اور تحریری طور پر ہی جواب دیئے جائیں گے ،20 مئی حتمی ووٹر لسٹ آویزاں کی جائے گی 22 مئی سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک لئے جائیں گے، امیدوار 24 مئی کوشام 5 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لی سکیں گے، جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 25 مئی کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،جبکہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کیلئے پولنگ 24 جون 2018 بروز اتور صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک جاری رہے گی،انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات کرونے کیلئے 7 افراد پر مشتمل الیکشن کمیٹی نامزد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :