سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، احسن اقبال شائستہ اور خوش اخلاق انسان ہیں، اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں

پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن کی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے سے ملاقات میں گفتگو

منگل مئی 19:05

سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، احسن اقبال شائستہ اور خوش اخلاق انسان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، احسن اقبال شائستہ اور خوش اخلاق انسان ہیں، اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو وزیر داخلہ احسن اقبال کی تیمارداری کیلئے اعتزاز احسن سروسز ہسپتال پہنچے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے وزیر داخلہ کے بیٹے سے ملاقات کی اور ان کے والد کی خیریت دریافت کی اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، احسن اقبال شائستہ اور خوش اخلاق انسان ہیں، اس معاملہ کی صاف شفاف انکوائری وہنی چاہیے، ایسے واقعات سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے۔