سعودی حکومت نے مزید تین سو پچاس پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا

منگل 8 مئی 2018 21:04

سعودی حکومت نے مزید تین سو پچاس پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سعودی حکومت نے مزید تین سو پچاس پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ہے سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے بڑی تعداد میں مذکورہ پاکستانی جب مختلف پروازوں کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو امیگر یشن حکام نے ان افراد سے معمول کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔