ڈاکٹر قبلہ آیاز نے کا وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ پر شدید افسوس کاا اظہار

منگل 8 مئی 2018 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر قبلہ آیاز نے پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ پر شدید افسوس کاا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر موجودہ نازک صورت حال میں ہماری قومی یکجہتی اور سیکوریٹی پر مامور اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں انتشار پھیلا یا جا سکے اور پاکستان سی پیک کے ثمرات سے مستفید نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں داخلی وحدت کو قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال صاحب نے ذاتی کوششوں سے ہائر ایجوکمیشن کمیشن میں نو عدد سیرت چیئرز قائم کرائیں، جو سیرت البنی کے مختلف گوشوں پرتحقیق کریں گی۔ ایسا کام دنیا بھر میں کہیں نہیں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے وفاقی وزیر داخلہ کی سیرت شناسی اور سیرت رسول کے ساتھ محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ ایسے شخص پر ختم نبوت کا نام لے کر حملہ کرنا حد درجے کی زیادتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اس قسم کے رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔۔۔۔اعجاز خان