لاہور ، امیر جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف 11مئی جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا
لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
منگل 8 مئی 2018 23:32
(جاری ہے)
آئے دن نام نہاد سرچ آپریشن کے ذریعے نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار اداروں او رملکوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
حکومت پاکستان کی طرف سے بھی وہ کردار دیکھنے میں نہیں آرہا جو انہیں ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم جس طرح پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے غاصب بھارتی فوج کے خلاف سینہ سپر اور لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہے اسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔کشمیر میں ہر روز لاشیں گر رہی ہیں،لوگوں کی املاک برباد کی جارہی ہیں اور ان کے گھروں کو جلایا جارہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی عزتیں و حقوق محفوظ نہیں ہیں۔ بھارتی فوج کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت پاکستان کشمیر میں جاری دہشت گردی اور ظلم و بربریت کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتی لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور کشمیریوں کی مددوحمایت کی بجائے مودی سرکار سے دوستیاں پروان چڑھانے کی کوششیں کی گئیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں۔ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت جاری رکھیں گے اور اس مشکل وقت میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں جمعہ کے دن کشمیری شہداء کی غائبانہ نما زجنازہ ادا کی جائے گی اور علماء کرام خطبات جمعہ میںانڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو موضوع بناتے ہوئے بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف مضبوط آواز بلند کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرپوری قوت سے جاری ہے اور ان شاء اللہ جاری رہے گی۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.