پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کریمینل اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

بدھ 9 مئی 2018 13:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کریمینل اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس میڈیا سیل کے مطابق پی آئی بی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر کریک ڈان کے دوران دو منشیات فروش شہریار اور ساجد کو گرفتار کر کے 1کلو چرس برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈاکس پولیس نے ویسٹ ہارف روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل ارسلان کو گرفتار کر کے غیر قانونی پسٹل برآمد کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔