حکومت گرونانک یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے وعدہ پورا کرے، رمیش لعل

بدھ 9 مئی 2018 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل نے کہا ہے کہ گرونانک یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں رمیش لعل نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سال کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

سندھ میں لوڈشیڈنگ اسی طرح ہی ہے کوئی بہتری نہیں آئی۔ سندھ میں پینے کا پانی نہیں دیا جارہا۔ این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی نے دیا۔ وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے اقلیتوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ گرونانک یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان ہوا تھا تاہم اس کا وجود نہیں۔ پی پی پی نے سندھ میں اقلیتوں کو سکیمیں دی ہیں۔