نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست،

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری جواب طلب کرلیا

بدھ 9 مئی 2018 14:47

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی پیمرا کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیمرا کا جواب آج ہی جمع کرا دیںگے۔

(جاری ہے)

پریس کونسل آف پاکستان نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔ پریس کونسل آف پاکستان کے جواب میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا توہین عدالت کی درخواست سننے کی مجاز بھی سپریم کورٹ ہے۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری کا توہین عدالت کیس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی مزید سماعت 4جون تک ملتوی کردی گئی۔