سیشن جج ضلع عمر کوٹ کے اچانک انتقال کے باعث کراچی کی ماتحت عدالتوں میں کام معطل

بدھ 9 مئی 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سیشن جج ضلع عمر کورٹ کے اچانک انتقال کے باعث کراچی کی ماتحت عدالتوں میں کام معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج ضلع عمر کوٹ احمد صبا بدھ کو عمر کورٹ میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث اچانک انتقال کرگئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اچانک انتقال پر کراچی کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور معطل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مرحوم جج اس سے قبل کراچی کے ضلع ملیر، شرقی اور اور جنوبی میں ڈسٹرکٹ جج کے طور پر تعینات رہے ہیں۔2013 کے عام انتخابات میں انہیں ضلع جنوبی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر مقرر کیا گیا تاہم الیکشن سے قبل انہیں سیشن جج کے عہدے سے ہٹایا گیا اور انہیں 2013 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہدادکوٹ تعینات کیا گیا،، 2013 سے اپنے انتقال تک وہ اندرون سندھ میں بطور سیشن جج فرائض ادا کرتے رہے

متعلقہ عنوان :