اے آئی آئی بی پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو زبردست مارکیٹ مواقعے فراہم کر رہا ہے ، جن لی چن

بنک بیلٹ و روڈ روٹوں سے متصل ترقی پذیر ممالک کی مدد کے مقصد وحید کے تحت قائم کیا گیا ہے،کانفرنس سے خطاب

بدھ 9 مئی 2018 19:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چین کی قیادت والے ایشیائی ڈھانچہ جاتی سرمایہ کاری بنک (اے آئی آئی بی)پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو زبردست مارکیٹ مواقوں کی پیش کش کرتا رہیگا، یہ بات اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چن نے بدھ کو چین امریکہ تعلقات کے فروغ کے پابند ممتاز گروپ کمیٹی آف 100(سی 100)کی 2018کی سالانہ کانفرنس میں اپنے کلیدی نوٹ میں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بنک کا بانی رکن ہے اور اسے علاقے میں ممتاز بنکاری ادارہ بنانے میں صف اول میں رہا ہے ،یہ بنک اپنے بنیادی ڈھانچہ جاتی نیٹ ورک کی ترقی میں ایشیائی ترقی پذیر ممالک خاص طور پر پاکستان ،نیپال اور سری لنکا کی مدت کر رہا ہے ،جن لی چن نے 500کے اجتماع کو بتایا کہ گذشتہ چند دہائیوں میں چین کے تجربے کی زیادہ تر بنیاد پر ترقی پذیر ممالک کی پیداوار میں سہولت کیلئے کس طرح اس بنک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ چین کی تجویز پر قائم کیا جانے والا یہ بنک جو 2015میں قائم کیا گیااپنی معیشتوں کو فروغ دینے اور اپنے بنیادی ڈھانچے تعمیر کرنے میں بیلٹ و روڈ روٹووں سے متصل ترقی پذیر ممالک کی مدد کے مقصد وحید کے تحت قائم کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بنک اپنے تیسرے سال میں ہے اور پہلے دو برسوں میں بنک نے 4.2بلین امریکی ڈالر مالیت کے قرضہ دینے کے پروگرام پر عمل درآمد کیا ہے ،اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد اب 86ہے اور وہ لاطینی امریکہ اور افریقہ میں ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ ان کی حمایت حاصل کی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ دراصل ہم اپنے تمام رکن ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔