اصغر خان کیس، آئی ایس آئی اور فوج کے سابق سربراہان کیخلاف کاروائی سے متعلق ن لیگ نے اپنی پوزیشن واضح کردی

چیف جسٹس اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی سزا خود متعین کریں،چوہدری جعفراقبال ، نواز شریف پر جھوٹے الزامات کے بعد چئیرمین نیب اپنے مستقبل بارے خود فیصلہکریں، جو ادارے احتساب اور پارسائی کا دعویٰ کر رہے ہیں قوم ان کا اصلی چہرہ اور عزائم دیکھ چکی ، وقت ثابت کرے گا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی میاں صاحب پر بنائے مقدمے جھوٹے ہیں مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال کی پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 19:29

اصغر خان کیس، آئی ایس آئی اور فوج کے سابق سربراہان کیخلاف کاروائی سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اصغر خان کیس میں اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی سزا خود متعین کریں، نواز شریف پر جھوٹے الزامات کے بعد چئیرمین نیب اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ خود کریں، جو ادارے احتساب اور پارسائی کا دعویٰ کر رہے ہیں قوم ان کا اصلی چہرہ اور عزائم دیکھ چکی ہے، وقت ثابت کرے گا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی میاں صاحب پر بنائے مقدمے جھوٹے ہیں۔

وہ بدھ کو پیرلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف پر چئیرمین نیب کی جانب کے جھوٹے الزامات پر بہت افسوس ہے۔ 2016 میں جب ایسی خبر آئی تھی سٹیٹ بینک نے اسی وقت ہی اس خبر کی تردید کر دی تھی۔

(جاری ہے)

اس الزام سے ایک بات ثابت ہوگئی کی بہت سے ادارے جو احتساب اور پارسائی کا دعویٰ کر رہے ہیں قوم ان کا اصلی چہرہ اور عزائم دیکھ چکی ہے۔

چئیرمین نیب اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے چند دن کے بیانات دیکھیں اور پھر اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ خود کریں۔ چیف جسٹس اس وقت ملک کے بیشتر فیصلے کر رہے ہیں اور صحت، تعلیم کے حوالی سے خود احکامات جاری کر رہے ہیں تو اصغر خان کیس میں بھی چیف جسٹس صاحب کو خود فیصلہ کرنا چاہیے اور یہ معاملہ حکومت کے کندھے پر نہ ڈالیں۔ چیف جسٹس اصغر خان کیس میں اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی سزا خود متعین کریں۔ میاں نواز شریف 6ماہ سے عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں لیکن وقت ثابت کرے گا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی میاں صاحب پر بنائے مقدمے جھوٹے ہیں