جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں‘عزیز الرحمن چن

بدھ 9 مئی 2018 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان گزشتہ 30سال سے اقتدار کے مزے لے رہا ہے اور اپنی ناکامی اور کوتاہیوں کو دوسروں کے سر پر ڈال کر بری الذمہ ہونے کا خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کا ہر فرد اور لیگی وزراء خوف کے ڈر سے ملکی اداروں پریشر ڈال رہے ہیں۔نواز شریف آمریت کی پیداوار ہے اس لئے قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام رہی قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔