سپنا قتل کیس؛ اداکارہ سپنا کے والد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

اداکارہ سپنا کے قتل کا ،مقدمہ اسکی پر اسرار موت کے 9 ماہ بعد لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج ہوا تھا لیکن پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث مقدمے کی تفتیش آگے نہ بڑھ سکی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 19:12

سپنا قتل کیس؛ اداکارہ سپنا کے والد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) اداکارہ سپنا قتل کیس میں اداکارہ کے والد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔ اداکارہ سپنا کے قتل کا ،مقدمہ اسکی پر اسرار موت کے 9 ماہ بعد لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج ہوا تھا لیکن پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث مقدمے کی تفتیش آگے نہ بڑھ سکی تھی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سپنا قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آ گئی۔

اداکارہ سپنا قتل کیس میں اداکارہ کے والد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔اداکارہ سپنا 2011 میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں تھیں جس کے بعد انکے والد نے انکی پر اسرار گمشدگی کے بعد انکے مبینہ شوہر دوست محمد کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ اداکارہ سپنا کے والد کی مدعیت میں ریس کورس تھانے میں دوست محمد کھوسہ کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوست محمد کھوسہ کے خلاف مقدمہ اداکارہ سپناکے اغوا اور قتل کے الزام میں درج کیاگیا ۔تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی پولیس ن ے اس مقدمے میں خاطر خواہ دلچسپی نہ دکھائی اور مقدمے کی تفتیش بھی آگے نہ بڑھائی جا سکی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے بس اتنی ہی تحقیقات کی کہ 2011میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والی اداکارہ سپنا کے 2011میں بیرون ملک جانے کے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے۔

اس کے بعد پولیس نے اس مقدمے کو لاوارث چھوڑ دیا۔7 سال تک التوا میں رہنے والے مقدمے میں پولیس ایک بھی بار چالان پیش نہ کر سکی تھی۔یاد رہے کہ چند روز پہلے بھیہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی مبینہ بیوی اور اداکارہ سپنا خان بازیابی کیلئے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا تھا اور عدالت نے پولیس سے سپنا خان کی بازیابی کیلئے ہونے والی تفتیش کی تفصیلات طلب کرلیں تھیں ۔خیال رہے کہ دوست محمد کھوسہ اور انکے والد ذولفقار کھوسہ کا جلد ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔