تاجر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کرتے ہیں ، زبیر گل

تجارت سنت نبویﷺ ہے جسے نیک نیتی سے کر کے رزق حلال کمانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،صدر مسلم لیگ ن برطانیہ

بدھ 9 مئی 2018 22:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) تاجر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کرتے ہیں جبکہ تجارت سنت نبویﷺ ہے جسے نیک نیتی سے کر کے رزق حلال کمانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نے ایک کمرشل سنٹر کاافتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر شریف بٹ،ہارون بٹ،محمدابوبکر ڈار،عثمان ڈار،جاوید ڈار،عمر ڈار،کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے جس طرح تجارت کے شعبے کو اپنایا اگر ہم انہیں کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر چلیں تو یقینا ہمارے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا اور کاروبار دن دگنی رات چگنی ترقی کریگا۔انہوں نے جاوید شریف ڈار اور عمر ڈار کی بہتر تجارتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یہ برطانیہ سے آکر اپنے ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں یہ قابل ستائش ہے جبکہ یقینا کامیاب ہوںگے۔