کراچی،ضلع وسطی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر 11 تا اتوار 13 مئی تک استقبال رمضان کے پروگرامات منعقد ہوں گے

جمعرات 10 مئی 2018 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ضلع وسطی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر جمعہ 11 تا اتوار 13 مئی تک استقبال رمضان کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ زون ناظم آباد کے زیر اہتمام استقبال رمضان کے سلسلے میں 3 روزہ ’’محفل تذکیر‘‘ فیملی پروگرام 11 تا 13 مئی کو رات 9:30 تا 11 بجے شب، ذیشان افضال پارک ناظم آباد نمبر 1، نزد قدوسیہ مسجد میں منعقد ہوگا۔

جس سے 11 مئی کو معروف اسکالر شاہنواز فاروقی، 12 مئی کو نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن اور 13 مئی کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن خصوصی خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے زیر اہتمام ’’مرحبا ماہ رمضان محفل قرآن و سنت‘‘ کے عنوان سے تین روزہ فیملی پروگرام جمعہ 11 مئی سے اتوار 13 مئی تک جیفکو گرائونڈ نزد لنڈی کوتل چورنگی، بلمقابل تیموریہ تھانہ منعقدہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس 11 مئی کو سابق ٹائون ناظم فاروق نعمت اللہ، 12 مئی کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جبکہ پروگرام کے آخری روز 13 مئی بروز اتوار کو امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی خصوصی خطاب و دعا کرائیں گے۔جماعت اسلامی زون گلبرگ کا استقبال رمضان پروگرام 11 تا 13 مئی کو مسجد قباء گرائونڈ، فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں 9:30 بجے شب منعقد ہوگا۔

11 مئی کو مولانا فیصل شیخ، 12 مئی کو مولانا عبدالوحید اور 13 مئی کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم خصوصی خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی زون نیو کراچی کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام سیکٹر 11-G، نزد عثمان پبلک اسکول کے سامنے 11 تا 13 مئی کو رات 9:30 شب منعقد ہوگا۔ جس سے پہلے دن نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم، دوسرے دن یامین منصوری اور تیسرے اور آخری دن مولانا عبدالوحید خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کا استقبال رمضان پروگرام 11 مئی بروز جمعہ، بمقام غوثیہ بیکری چوڑا روڈ B ایریا میں 9:30 بجے شب منعقد ہوگا۔ مقرر مولانا یامین منصوری ہوں گے۔ جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام سیکٹر 11-A بالمقابل عثمان پبلک اسکول کیمپس 16، نزد بارہ دری میں 9:30 بجے شب منعقد ہوگا جس سے 11 مئی بروز جمعہ کو نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی، 12 مئی بروز ہفتہ کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم اور 13 مئی بروز اتوار کو یامین انصاری خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی زون دستگیر کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام 11 اور 13 مئی کو رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 14، مقرر اسامہ رضی، مولانا عبدالواحد شیخ، یاسین آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ، مقرر مولانا عبدالغفار صدیقی، مولانا مصباح الدین صابر، واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا بلاک 16، مقرر مولانا عرفان عادل، فاروق نعمت اللہ اور عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 8، مقرر مولانا اسد الرحمن ہوں گے۔

جماعت اسلامی زون گلشن معمار کے زیر اہتمام 3 روز ’’محفل تذکیر‘‘ فیملی پروگرام 11 تا 13 مئی 9:30 تا 11 بجے شب کو سیکٹر 35، سیکٹر 36، سیکٹر 51، عبداللہ گبول گوٹھ اور ابو حذیفہ مسجد گلشن معمار میں منعقد ہوگا۔ جس سے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام، مولانا عبدالوحید، سید محمد قطب اور عبدالواحد شیخ خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی زون گڈاپ وسطی کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام 11 اور 12 مئی کو بعد نماز عصر تا مغرب یوسی شاہ مرید موکھی اور کاٹھور میں منعقد ہوگا، جس سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام خطاب کریں گے، جماعت اسلامی زون گجرو کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام 11 تا 13 مئی کو گل گوٹھ، احسن آباد اور جنجار گوٹھ میں منعقد ہوں گے جن سے یامین منصوری اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام خطاب کریں گی#