بھکر ،ْ تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

جمعرات مئی 16:21

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بھکر میں سرآ مہاجر کے قریب مسافر بس اور رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو سروس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جانے والی تیز رفتار بس نے ملتان روڈ پر رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں رکشہ پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دو شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْحادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جو تیزرفتاری کے باعث پس کو کنٹرول نہ کر سکا۔ حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122 نے لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔