Live Updates

عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

انشاء اللہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرے گی،تقریب سے خطاب

جمعرات 10 مئی 2018 18:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں ملک اور خاص کر بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرے گی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو چشمہ اچوزئی میں مختلف قوم پرست سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرانکی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج اکیسویں صدی میں بھی بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوام کو سبز باغ دکھاکر ووٹ حاصل کرنے والوں نے اپنے بینک بیلنس میں اضافے کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں اورانہوں نے حکمرانوں کی کرپشن کو عوام کے سامنے بے نقاب کیااور آج شریف خاندان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ آنے والا دورانشاء اللہ پی ٹی آئی کا ہے پی ٹی آئی اقتدارمیںآکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھر پورا قدامات کریگی۔ انہوں نے نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پی ٹی آئی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات