․چیئرمین ہلال احمر کا وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ عوام کیلئی4ایمبولینس مہیا کرنے کا اعلان

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ڈاکٹرسعید الٰہی نے وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ عوام کیلئی4ایمبولینس آئندہ ماہ مہیا کرنے کا اعلان کر دیا عوام کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ ایڈ پوسٹیں قائم کی جائیں گی جبکہ ایل او سی پر تربیت یافتہ رضا کاروں کی تعداد بڑھارہے ہیں آزادکشمیر کے ایل او سی سے ملحقہ تمام اضلاع میں فرسٹ ایڈ ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، خاندانی روابط کی بحالی اور بارودی سرنگوں کی تربیت دے کر رضا کاروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعید الٰہی نے ریڈ کراس ، ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر برانچ اور آزادکشمیر پولیس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر برانچ اور آزادکشمیر پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کی یاداشت پر دستخط کئے گئے تقریب میں آزادکشمیر پولیس اہلکاروں اور ریڈ کریسنٹ رضا کاروں کی جانب سے حادثات سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیااس موقع پر پولیس اور ریڈ کریسنٹ کی ٹیموں کے درمیان سو میٹر ریس اور رسہ کشی کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جو پولیس کی ٹیم نے جیت لیا پی آر سی ایس کی جانب سے آزادکشمیر ٹریفک پولیس اہلکاروں میں دو سو چھتریاں اور فرسٹ ایڈ پاوچ بھی تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس آزادکشمیر شعیب دستگیر نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ اور آزادکشمری پولیس کے مابین تعاون سے مقامی کمیونٹی کو خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہو گا آزادکشمیر پولیس کے آٹھ ہزار آفیسران اور اہلکاران ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے رضا کار ہیں پولیس معاشرے میں جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر ڈاکٹر سردار محمود خان نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران 1182پولیس افیسران کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دے چکے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی دلچسپی سے دس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس سے دور دراز اور آفت زدہ علاقوں کے عوام کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ برانچ راجہ شعیب نے کہا ریڈ کریسنٹ اور پولیس کے مابین تاون کی یاداشت سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی پولیس کے ساتھ مل کر مختلف فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اراکین ریڈ کریسنٹ ، میڈیا ، حکومتی آفیسران ، رضا کاروں اور شہریوں میں بڑی تعداد شریک تھی ۔