جو قومیں ختم نبوت پر سمجھوتہ کرتی ہیں وہ عبرت کانشان بنتی ہیں،شہریار آفریدی

قوم کا لاڈلہ اب وہ ہو گا جو قوم کو عزت دلائے گا، نواز شریف جنرل جیلانی اور ضیاء کی گود میں پلے بڑھے ہیں، پاکستان کے اندر تعلیم کے شعبے میں جو کام ہورہا ہے وہ این جی اوز اور بین الاقوامی ادارے کر رہے ہیں تحریک انصاف کے رکن قومی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ جو قومیں ختم نبوت پر سمجھوتہ کرتی ہیں وہ عبرت کانشان بنتی ہیں، قوم کا لاڈلہ اب وہ ہو گا جو قوم کو عزت دلائے گا، نواز شریف جنرل جیلانی اور ضیاء کی گود میں پلے بڑھے ہیں، پاکستان کے اندر تعلیم کے شعبے میں جو کام ہورہا ہے وہ این جی اوز اور بین الاقوامی ادارے کر رہے ہیں۔

وہ ہفتہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو قومیں تعلیم کو اہمیت نہیں دیتیں ان کی شناخت ختم ہو کر رہ جاتی ہے پاکستان کے اندر تعلیم کے میدان میں جو تھوڑا بہت کام ہورہا ہے وہ این جی اوز اور بین الاقوامی ادارے کررہے ہیں، حکمرانوں کی عقلوں پر تالے پڑے ہیں اور کسی کا دھیان تعلیم کے شعبے کی جانب نہیں جاتا، ملک میں تین کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، لاڈلہ وہ ہے جو جنرل جیلانی سے لے کر ضیاء تک کی گود میں پلا، نواز شریف اصغر خان کیس میں ملوث ہیں، اب وقت بدل چکا ہے اور اب قوم کا لاڈلہ وہ ہو گا جو قوم کی عزت کا باعث بنے گا، جو قومیں ختم نبوت پر سمجھوتہ کرتی ہیں اللہ ان کو عبرت کا نشان بنا دیات ہے، نواز شریف کبھی اس کا نشانہ بنے ہیں۔