Live Updates

نیب اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ، آمر کا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیے،نواز شریف

چیئرمین نیب بارے وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں گفتگو خوش آئند ہے،ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے پر بھی مجھے نوٹس کا امکان ہے،عمران خان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کر سکتے ،اللہ نہ کرے ہماری قسمت خان صاحب جیسی ہو،احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 21:09

نیب اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ، آمر کا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیے،نواز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)بہت سے معاملات میں اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے،چیئرمین نیب سے متعلق وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں گفتگو خوش آئند ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آمر کا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیے تھا،پرویز مشرف نے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے نیب کا قانون بنایا،تاہم اب فیصلے کا وقت ہے کہ ملک میں جمہوری حکومتوں کے قانون چلیں گے یا آمروں کے۔

انہوں نے کہا کہ نیب بہت سے معاملات میں اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے اگر نیب کی جانب سے کوئی چیز سامنے آنی ہوتی تو پہلے 10 روز میں آجاتی،جب تک نیب کو ثبوت نہ مل جائے یہ ٹرائل آگے بڑھتا رہے گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آمر کے بنائے ہوئے قوانین جتنی جلدی ختم کردیں ملک کیلئے بہتر ہوگا،ترقیاتی کاموں اور فلاح و بہبود میں مصروف رہے،جس کی وجہ سے اس طرف دھیان نہیں گیا۔

نواز شریف نے کہا کہسوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ ٹائی ٹینک ڈوبنے کیوجہ سامنے آ گئی اور ٹائی ٹینک ڈوبنے پر نواز شریف کو نوٹس کا امکان ہے۔گوجرانوالہ سے رانا نذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر نواز شریف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں،ان کے بیٹے نے پارٹی صدارت کیلئے مجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا،وہ سیاستدان ہی کیا جس کی بات پر اعتبار نہ کیا جائے۔عمران خان کی بریت سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات