اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں

جمعرات 10 مئی 2018 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام7بجے کے قریب راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، کالام، دیر، مالاکنڈ، پشاور، مردان، خیبر، سرگودھا، ڈی آئی خان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.3محسوس کی گئی زلزلے کی گہرائی187کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے�

(جاری ہے)