الائیڈ ہسپتال پنجاب میڈیکل یو نیورسٹی کی رہا ئشی کا لونی کچرا کنڈی بن گئی

کالونی میں ڈیوٹی پر معمور سینٹری ورکرز وائس چا نسلر دیگر اعلی عہدوں پر فا ئز افسران کے گھروں میں کام کر نے پر معمور رہا ئشی کالونی سے تعفن اٹھنے لگا گندگی کی وجہ سے مختلف بیما ریاں پھیلنے کا خدشہ

جمعرات 10 مئی 2018 23:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) الائیڈ ہسپتال پنجاب میڈیکل یو نیورسٹی کی رہا ئشی کا لونی کچرا کنڈی بن گئی کالونی میں ڈیوٹی پر معمور سینٹری ورکرز وائس چا نسلر دیگر اعلی عہدوں پر فا ئز افسران کے گھروں میں کام کر نے پر معمور رہا ئشی کالونی سے تعفن اٹھنے لگا گندگی کی وجہ سے مختلف بیما ریاں پھیلنے کا خدشہ تفصیل کے مطا بق ٹیکسٹا ئل ریجن کا سب سے بڑا ٹیچنگ الائیڈ ہسپتال پنجاب میڈیکل یو نیورسٹی سٹاف کی رہا ئشی کالونی کچرا کنڈی بن گئی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے سٹاف کا لونی میں کچرے کی وجہ سے تعفن اٹھنے لگارہا ئشیوں کا گھروں میں کھا نا کھا نا مشکل ہو گیامختلف قسم کی موذی بیما ریاں پھیلنے کا خدشہ ذرائع نے بتا یا کہ کالونی میں معمور سینٹری ورکرز سارا دن وائس چا نسلر پنجاب میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر اعلی عہدوں پر فا ئز افسران کے گھروں کے کام کاج کر تے رہتے ہیںانکی گاڑیاں چلاتے ہیں انکے بچوں کو سکول لیجا نا اور واپس لانا بھی سینٹری ورکرز کی ڈیوٹی مین شا مل ہے جس کی وجہ سے انکی کو ئی پوچھ گچھ نہیں ہو تی کا لو نی کے رہا ئشیوںکی بار بار شکا یات کے با وجود کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہو تا شکا ئت لگا نے والوں کے خلاف غیر قانونی طریقے سے مختلف انکوائریاں شروع کر دی جا تی ہیں سویپرز کا سپروا ئزر رشوت کے عوض اپنے سینٹری ورکرز کو مرضی سے چھٹیاں دیتا ہے جس کا میڈ یکل یو نیورسٹی انتظا میہ کو علم ہی نہیں ہو تا ۔

متعلقہ عنوان :