تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شکیل جنبہ برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

جمعہ 11 مئی 2018 12:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق امیدوار تحصیل کونسل چوہدری شکیل اپنے جنبہ برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے انہیں اہم ذمہ داری دینے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار شمعون یار خان، سابق وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف سمیت دیگر نے جبڑیاں میں چوہدری شکیل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے چوہدری شکیل کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی۔ چوہدری شکیل نے اپنے حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔