کسی مائی کے لعل میں ہمیں حکومت بنانے سے روکنے کی ہمت نہیں ،ْ طلال چوہدری

احتساب کے نام پر اپنی مرضی کے لیڈرز لانے کی کوشش کی جاتی رہی ،ْچیئر مین نیب کی غلطی تھی تو معافی آ جانی چاہیے تھی ،ْ

جمعہ 11 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی کو بھی نہیں روکا جاسکتا اور کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں پنجاب اوروفاق میں حکومتیں بنانے سے روکے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ،ْاسی احتساب کے نام پر (ق) لیگ بنی اور اب اسی احتساب کے نام پر پی ٹی آئی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، احتساب کے نام پر اپنی مرضی کے لیڈرز لانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک ایک شمولیت کی چار چار دفعہ خبریں چلاتے ہیں، پہلے کہتے ہیں (ن) لیگ سے علیحدہ ہوگئے ،ْبہت بڑی وکٹ گرگئی، پھر پتا چلتا ہے خان صاحب کے چھوٹے سے ملاقات اور پھر خان صاحب سے ملاقات، پھر چلتا ہے خان صاحب ان کے گھر تشریف لے گئے ،ْجلسے کیلئے پھریہی خبر چلتی ہے۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف کیخلاف نیب کے نوٹس پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اگر یہ چیئرمین نیب کی غلطی تھی تو معافی آجانی چاہیے تھی، اگر معافی نہیں آئی تو دانستہ کیا گیا ہے، اگر ابھی تک معافی یا شرمندگی کا اظہار نہیں ہوا تو اسکا مطلب ہے یہ پلان کا حصہ ہے ،ْاب چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی بہت بڑی غلطی ہی نہیں بلنڈر ہے، معاملہ صرف میاں نواز شریف کا نہیں پاکستان کا ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ الیکشن روکے، الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی کو بھی نہیں روکا جاسکتا ،ْکسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں پنجاب اوروفاق میں حکومتیں بنانے سے روکے، ہم الیکشن کی تیاری نہیں ،ْنئی حکومت سازی کی تیاری کررہے ہیں۔