ن لیگ کے سینئیر رہنما اپنے ہی قائد کے خلاف بول پڑے

لیڈر کا کام رونا نہیں لیڈر کا کام ہمارے حق کیلئے لڑنا ہے؛ شیخ وقاص اکرم کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 17:08

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ لیڈر کا کام رونا نہیں لیڈر کا کام ہمارے حق کیلئے لڑنا ہے۔ یہاں لیڈروں کے اپنے رولے ختم نہیں ہوتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرز کے بعد وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑا۔اور اس کے بعد نواز شریف کو تا حیات نا اہل بھی قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد نواز شریف نے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا  اور عوام میں آ کر جلسے کرنا شروع کر دئیے۔انہی جلسوں میں نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو’ کا نعرہ لگایا۔نواز شریف کا یہ نعرہ بہت مقبول ہوا تا ہم جہاں نواز شریف جو اس نعرے کی وجہ سے ان کے حامیوں نے سراہا وہیں نواز شریف کو اس نعرے کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اگر نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں تو پھر پہلے وہ ووٹر کو عزت دیں۔

اسی متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر صرف ووٹ دے سکتا ہے۔ ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا لیڈر کا کام ہے۔ لیڈر کا کام رونا نہیں لیڈر کا کام ہمارے حق کیلئے لڑنا ہے۔ یہاں لیڈروں کے اپنے رولے ختم نہیں ہوتے۔یہ رولے عوام کی نہیں آپکی اپنی وجہ سے ہیں۔

بندوق ہمارے کندھے پر کیوں۔
شیخ وقاص کے ا س ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ شکر ہے کچھ تو مانا آپ نے۔جب کہ ایک اور ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ پانچ سال حکومت کے مزے لینے کے بعد اب آپ کو یہ سب کہنا یاد آ رہا ہے۔
یا درہے اس پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن بھی اپنی پارٹی قیادت کے خلاف کھل کر بولیں تھی۔اور ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بد قسمتی سے ہماری پارٹی میں صرف وہی ترقی کرتا ہے۔جس کو جی حضوری کرنا آتی ہے۔