Live Updates

تین دفعہ پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے پر 5ارب بھارت لے جا نے کا بے بنیاد الز ام لگا کر بدنام کیا جارہا ہے‘

چیئر مین نیب الزام ثا بت کرے یا معافی مانگ کر استعفیٰ دے 24گھنٹوں میں نیب نے فیصلہ نہ کیا تو مسلم لیگ کی مجلس عا ملہ فیصلہ کر یگی‘ نیب کے پاس اگر کو ئی ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ سا منے لا ئے خفیہ نادیدہ قوتیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی‘ الیکشن سر پر ہیں تمام انتقامی کارئیاں بد نیتی پر مبنی ہیں نیب خود سا ختہ کاروا ئیاں کر نے سے باز رہے و زیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی میڈ یا گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 18:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تین دفعہ پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے پر 5ارب بھارت لے جا نے کا بے بنیاد الز ام کر بدنام کیا جارہا ہے نیب کے پاس اگر کو ئی ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ سا منے لا ئیں خفیہ نادیدہ قوتیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی الیکشن سر پر ہیں تمام انتقامی کارئیاں بد نیتی پر مبنی ہیں نیب خود سا ختہ کاروا ئیاں کر نے سے باز رہے چیئر مین نیب الزام ثا بت کرے یا معافی مانگ کر استعفیٰ دے ورنہ 24گھنٹوں میں نیب نے فیصلہ نہ کیا تو مسلم لیگ کی مجلس عا ملہ فیصلہ کر ئے گی اصل قوت پاکستان کی عوام ہے ووٹ کی پرچی سے وہ ہر مخلوق کو شکست فاش دیں گیووٹ کی طاقت کے سا منے ہر طاقت بے بس ہو جا ئے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گز شتہ 5سالوں سے وکٹیں آرہی ہیں اور جا رہی ہیں تمام سیاسی جما عتوں کی کارکردگی عوام کے سا منے ہے عوام کسی وکٹ کو ووٹ نہیں دیں گے وکٹیں تو آتی جا تی رہتی ہیں بلکہ کارکردی والوں کو ووٹ دیں گے رٹیں پٹیشنیں تو بہت ہو چکی ہیں بہت بڑی بڑء عدا لتیں لگ چکی ہیں اب عوام کی عدا لت کی باری آچکی ہے پاکستان کے غیور عوام کے پاس ووٹ کا صوابدیدی حق ہے جو الیکشن 2018میں استعمال کر ئے گی ا س میں کھیلاڑی عوام اور ایمپا ئرز بھی عوام ہی ہو نگے کو ئی نا دیدہ قوت اس میں فیصلہ نہیں کر ئے گی فیصلہ عوام کا ہو گا وہ جسے قبول کر ئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل شخص ہے میچ شروع ہو نے سے پہلے اسکا دل گھبرا نے لگتا ہے کیوںکہ اب اسے پتہ ہے کہ خیبر پختون خواہ میں کیا کیا ٹیکنا لوجی کے اس جدید دور میں عوام کو بے وقوف نہیں بنا یا سکتا عمران میں تھوڑی بہت بھی عقل ہے تو اب عوام کے فیصلے کا انتظار کر یںعوام انہیں بتا دے گی کہ کون کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات